ویب ڈیسک:سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن کے شعبے کا معیشت میں کلیدی کردار ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے برآمدات ، درآمدات سمیت مقامی کاروبار وں کو شدید نقصان پہنچا اور ٹیکسز سمیت مجموعی طور پر اربوں روپے کے نقصان کا تخمینہ ہے۔
مستقبل میں اس طرح کی صورتحال سے بچنے اور معاملات کے فوری حل کیلئے مضبوط روابط کا میکنزم بنایا جائے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات کی وجہ سے مثبت پیشرفت ہوئی تاہم وفاقی سطح اور دیگر صوبوں میں مسائل کی وجہ سے اس معاملے نے طول پکڑی جس کے معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ، پاکستانی معیشت کو استحکام دینے کے لئے اس طرح کی ہڑتالوں سے محفوظ رکھنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر بیورو کریسی کی بجائے اراکین اسمبلی پر مشتمل ایسی با اختیار کمیٹیاں تشکیل دی جانی چاہئیں جو معیشت سے جڑے اسٹیک ہولڈرز کے کسی طرح کے تحفظات کو فوری طور پر حکومتی ایوانوں میں پہنچائیں اور ان کا حل بھی تجویز کریں تاکہ ہڑتالوں کی نوبت ہی نہ آئے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان کا تخمینہ ہے جس میں ٹیکس وصولی میں تعطل بھی شامل ہے ۔