ویب ڈیسک :بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں مہنگاسونامزیدمہنگاہوگیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2200 روپےمزید مہنگاہوگیاجس کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونا 1800 روپے مہنگاہونے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 742 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری طرف ایک تولہ چاندی 78 روپے اضافے کے بعد 6900 روپے کی نئی بلند سطح پرپہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2700 روپے کا اضافہ ہواتھا جبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 2315 روپے اضافے کے بعد 3لاکھ88ہزار856 روپے ہوگیاتھا۔