وقاض احمد:لاہور کے علاقہ میں راہگیر خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او نشتر کالونی نےٹیم کے ہمراہ شمع کالونی سے اوباش کو ٹریس کیا، خاتون کی جانب سے 15 کال موصول ہونے پر ایس پی شہربانو نقوی نے ٹیم تشکیل دی۔
اوباش گلی میں آتی جاتی خواتین کو چھڑتا اور پستول دیکھا کر ڈرتا تھا، ملزم کی اسلحہ نمائش کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ملزم حسن سے پستول برآمد مقدمہ درج،انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔