ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غازی آباد پولیس کی بڑی کاروائی،لاپتہ بچے کو والدین کو ملوا دیا

غازی آباد پولیس کی بڑی کاروائی،لاپتہ بچے کو والدین کو ملوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:غازی آباد پولیس کی بڑی کاروائی اغواء کے مقدمہ میں مطلوب بچے کو تلاش کر لیا، ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم کا 15 کی کال پر فوری ریسپانس،غازی آباد پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا، 13 سالہ احمد علی کو والدین سے ملوا دیا۔

احمد علی گھر سے مدرسے پڑھنے کے لیے گیا تھا جو واپس گھر نہ پہنچا تھا،ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے بچے کے والد سلامت علی کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے ایس پی کینٹ کو بچے کو تلاش کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ 

ایس پی کینٹ کی جانب سے ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم کی سربراہی میں بچے کو فوری تلاش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں کے اندر ایس ایچ او غازی آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا،بچے کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔

13 سالہ احمد علی کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی،ایس پی کینٹ کا ایس ایچ او غازی اباد افتخار عالم اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد کا اعلان، پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔