ویب ڈیسک: ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 1 پشاور سے صوابی، ایم 4 شیر شاہ سے شام کوٹ، ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک بند رکھا گیا ہے، دھند کے باعث قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کے باعث حکام نے شہریوں کو دھند میں غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے، پشاور 577 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر ہے، عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 344 اور گجرات کا 249 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ لاہور 225 ایئر انڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلوددہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔