ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نسل پرستانہ فوٹو پوسٹ کرنے پر مس فن لینڈ سے ٹائیٹل چھن گیا

Miss Finland, City42
کیپشن:  مس فن لینڈ اس تصویر میں چینیوں جیسی آنکھیں بنا کر ان کی توہین کا سبب بنی،  یہ حرکت کرنے کے بعد وہ مس فن لینڈ نہیں رہی، ایک عام خاتون بن گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نسل پرستانہ فوٹو پوسٹ کرنے پر مس فن لینڈ سے ٹائیٹل چھن گیا.
 فن لینڈ کی خٓتون جو  چینیوں کا مذاق اڑا رہی تھیں، ان سے مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا گیا۔

تھائی لینڈ میں گزشتہ ماہ منعقد ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں فن لینڈ کی نمائندگی کرنے والی 22 سالہ مس فن لینڈ سارہ دزافسے اپنی ایک تصویر کی وجہ سے ٹائیٹل سے محروم ہو گئی۔

سارہ نے  اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنی دونوں آنکھوں کو کنارے سے کھینچ رکھا تھا اور کیپشن میں لکھا کہ'ایک چینی کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے'۔

سارہ کی اس "نسل پرستانہ پوسٹ" پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا . جاپان، جنوبی کوریا اور چین میں کافی ردعمل سامنے آیا۔

 انہوں نے اپنی اس حرکت پر معذرت  کی تاہم  مس فن لینڈ کا تاج  اور  ٹائیٹل دینے والے ادارہ نے اس سے ٹائیٹل اور تاج واپس لے لیا۔

فن لینڈ کے وزیراعظم نے اس معاملے پر کہا کہ یہ غیر سوچا سمجھا اور احمقانہ کام  تھا  اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا تنازع ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔

مس فن لینڈ کی تنظیمی کمیٹی نے سارہ  سے ان کا تاج اور خطاب واپس لیتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کی جائے گی۔