غیرقانونی پاسپورٹ اورحساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

غیرقانونی پاسپورٹ اورحساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وفاقی حکومت نے غیرقانونی پاسپورٹ اورحساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ 

 وفاقی حکومت نے افغانیوں اور غیرملکیوں کے پاکستانی پاسپورٹس کا راستہ مستقل بند کرنے کیلئے پیکا نافذ کردیا۔ وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ دفاتر کے 6سیکشنز پرانسدادالیکٹرانک کرائمز ایکٹ نافذ کردیا۔ اسلام آباد ، لاہور اورکراچی کے اہم دفاترمیں مخصوص افسران کے علاوہ داخلہ بند کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ 

وفاقی حکومت نے امپاس کے 6سیکشنزکے انفراسٹرکچر کو انتہائی حساس قراردے دیا ہے، جس کے بعد سیکورٹی کلئیرنس کے حامل مخصوص افسران اور ملازمین کو صرف ان سیکشنز تک رسائی ہوگی، حساس معلومات،پاسپورٹ، ویزا،شہریت اور درخواست گذار کا ڈیٹا چوری نہیں ہوسکے گا۔