دو تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

دو تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ سرکار نے یوم قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کی ولادت کے روز عام چھٹی ہوگی، پیر کے روز تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر  بند رہیں گے، بلدیاتی کائونسلز اور دیگر اتھارٹیز میں بھی چھٹی ہوگی۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 


دوسری جانب 26 دسمبر یوم کرسمس کے موقع پر مسیح برداری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کیلئے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں عام تعطیل ہوگی، بلدیاتی کائونسلز اور اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل کا اطلاق صرف مسیح برادری کے ملازمین کیلئے ہوگا۔ 
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔