شدید دھند،لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر     

 شدید دھند،لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر     
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔ 

 پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی 3 پروازیں متاثر ہوئی۔ کراچی جانیوالی پرواز پی کے 303 چھے گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے 304 پانچ گھنٹےکی تاخیرسے لاہورپہنچے گی جبکہ ملائیشیا ایئر کی کوالالمپور  سے لاہور آنے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

 دوسری جانب پی آئی اے کی دبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا بڑا۔ دبئی سے آنیوالی پرواز پی کے 204 نو گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچے گی جبکہ شارجہ سے آنیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 413 سولہ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچےگی۔