فیصل آباد میں ٹرانسپورٹروں نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی

Faisalabad Intercity Transport, Intercity Transport fairs, Chief minister of Punjab, Mohsin Naqvi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر فیصل آباد ضلعی انتظامیہ نے بھی  پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر کے نئے کرایوں پر عمل درآمد شروع کروا دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق فیصل آباد سے لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نان اے سی مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 اور اے سی بسوں کے کرایوں میں 3 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کو نئے کرائے نامے نمایاں جگہوں اور گاڑیوں پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصل آباد ضلعی انتظامیہ نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات اطلاع دی کہ  انتظامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹرز سے میٹنگز کے بعد اتفاق رائے سے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

اس سے پہلے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو آج رات تک کرایوں میں کمی کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کرائے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔