آسمان پر بنائے گئے خوبصورت جوڑے کی شادی، احباب کے والہانہ بھنگڑے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشان رضوان:   بے شک جوڑے آسمان پر بنتے ہیں 3 فٹ کا دولہا ڈھول باجوں کے ساتھ 2.5 فٹ کی دلہن بیہانے آگیا دوستوں اور رشتہ داروں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص بھی کیا گیا ۔

تین فٹ قد کے مالک دولہا اویس کی شادی ڈھائی فٹ کی رمشا سے طے ہوئی تو دونوں کے عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شادی کے روز دولہا کے دوستوں اور رشتہ داروں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔ اویس میں سول سیکرٹریٹ میں جاب کرتے ہیں جبکہ رمشا نے بی اے تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

اویس نے اس صادی کے خوش اسلوبی سے انجام پانے پر کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے آسمان پر یہ جوڑا بنایا۔ اویس نے بتایا کہ وہ پانچ سال سے رشتہ تلاش کر رہے تھے۔ اب وہ  اپنی دلہن کو عمرہ کے لئے لے جانا چاہتے ہیں۔

شادی کے روز رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والا یہ خوبصورت جوڑا اپنے نئے سفر کے آغاز  پر خوشی سے پھولے نہ سماتا تھا ۔ اویس اور رمشا کو دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ جوڑا ہو تو ایسا ہو کہ جس کو دیکھ کہ سارے کہیں یہ تو بنے ہی ایک دوسرے کے لیے ہیں۔