(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے گزشتہ دنوں وکی کوشال سے شادی کی، کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بارے میں بے حد رازداری برتی گئی تھی ،اداکارہ سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے کہ وہ اپنے قریبی دوست جنہوں نے کترینہ کو بالی ووڈ نگری میں متعارف کرایا، مشہور اداکار سلمان خان کے ساتھ دہلی جارہی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشال کی شادی گزشتہ دنوں سرانجام پائی،شادی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد مداح ان کی تصاویر دیکھنے کے لیے ہر لمحہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سرچ کر رہے ہیں۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ، کترینہ اور وکی نے اپنی شادی سے جڑی کوئی نہ کوئی تصویر شیئر کر رہےہیں، انہوں نے اپنی پری ویڈنگ فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا تھا جس میں ماتھے پر سندور، گلے میں منگل سوتراور ہاتھوں میں سہاگ کا چوڑا پہنے اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ نظر آ رہی تھیں۔
شادی کے بعد اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ دہلی جارہی ہیں،سلمان خان اور کترینہ کیف کی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ پہلے ہی روس، ترکی اور ممبئی میں ہوچکی ہے، فلم کی مزید شوٹنگ کے لئے اب دہلی کا رُخ کیا جارہا ہے۔