فردوس عاشق اعوان کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار

فردوس عاشق اعوان کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ملاقات، معاون خصوصی نے باکسر محمد وسیم کیلئے 19 دسمبر کو لاہور میں ہونے والی فائٹ کیلئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی اور ان کے مقابلے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم کل کے باؤٹ میں باکسر محمد وسیم کی فتح کیلئے دعا گو ہے،دعا ہے محمد وسیم اپنے فلپائنی  حریف جینی بوائے بوکا  کو شکست دے کر ورلڈ ٹائیٹل فائٹ کے اہل  ہوں۔

  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ باکسر محمد وسیم نے عالمی سطح پر کھیلوں میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا۔ باکسر محمد وسیم پوری قوم کا فخر اور ہیرو ہیں۔ ملاقات کے دوران   باکسر محمد وسیم کے انٹرنیشنل کاؤچز ڈینی وان، مارٹن اور ڈومینک بھی موجود تھے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer