اسرا بیلگیچ کے انسٹا فالوورز کی تعداد5 ملین ہوگئی

اسرا بیلگیچ کے انسٹا فالوورز کی تعداد5 ملین ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی )مشہور ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ المعروف حلیمہ سلطان کی مقبولیت میں اضافہ‘ انسٹا گرام پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں اداکارہ کے پرستاروں کی تعداد پانچ ملین ہوگئی۔

اسرا بیلگیچ جو کہ انسٹاگرام پر بےحد ایکٹیو رہتی ہیں, اپنی دلکش تصاویر ہوں یا پیغامات یا پھر اپنے کام سے متعلق آگاہی دینا، اداکارہ اکثر ہی اپنے اکاونٹ پر مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔ اب اسرا بیلگیچ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد5 ملین ہوگئی ہے۔ جس میں ان کے ساتھی اداکار انگین آلتان دوزیاتان بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر اب تک 353 پوسٹ کی ہیں اور وہ 302 اکاونٹس کو فالو کر رہی ہیں۔ 

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کو پاکستان میں جومحبت اور مقبولیت ملی شاید کسی اور ملک سے نہ ملی ہو، اس پذیرائی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ  وہ اس وقت پاکستانی کیو موبائل، جاز فور جی کی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں اور پاکستانی کمرشل میں بھی نظر آرہی ہیں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer