باغوں کا شہر  سردی کی لپیٹ میں آگیا،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

 باغوں کا شہر  سردی کی لپیٹ میں آگیا،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:شدید دھند پڑنے سے لاہورئیے ٹھٹھر گئے، شہر میں سردی کا راج برقرار،  آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16سینٹی ڈگری گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، آج صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نمی کا تناسب صبح کے وقت 76 فیصد اور شام کے وقت 54 فیصد ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

جبکہ آئندہ دو روز تک موسم خشک رہنے کے ساتھ شہر میں صبح و شام کے اوقات میں دھند پڑے گی، اس کے علاوہ فضائی آلودگی میں بھی واضح کمی ہوگئی ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس 162 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب  ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے اور دوران ڈرائیونگ فو گ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی، موٹروے پولیس کے مطابق شہری سفر شروع کرنےسے پہلے ہیلپ لائن 130سےمدد لیں۔

Shazia Bashir

Content Writer