پی سی بی نے قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں کا حل نکال لیا

پی سی بی نے قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں کا حل نکال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں کا حل نکال لیا، پی سی بی نے ملک کے تمام ٹیسٹ سنٹرز کے کیوریٹرز کو غیر ملکی کیوریٹرز سے تربیت دلوانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں سے چھٹکارا پانے کے لئے حکمت عملی بنالی، پی سی بی نے پروٹیز اور کینگروز کا ان کی سر زمین پر مقابلہ کرنے کے لئے جنوبی افریقہ اور آسٹریلوی طرز کی پچز تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 مصدقہ ذرائع کے مطابق بورڈ نے ملک بھر کے کیوریٹرز کو غیر ملکی کیوریٹرز سے تربیت دلوانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے کا آئندہ ماہ غیر ملکی کیوریٹرز پاکستانی کیوریٹرز کو ٹریننگ کورس کروائیں گے، پہلے مرحلے میں آئندہ ماہ انگلینڈ کے اینڈی اینکسٹن ملک کے تمام کیوریٹرز کو بین الاقوامی معیار کی پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دینے کے ساتھ ساتھ ان کو ٹریننگ بھی کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، راولپنڈی ،ملتان اور فیصل آباد اسٹیڈیم کی پچز کی مٹی کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پچز کی بیس کو بہتر بنانے پر بھی کام کیا جائے گا، بورڈ حکام انگلینڈ کے کیوریٹر کے بعد جنوبی افریقن اور آسٹریلوی کیوریٹرز سے بھی مقامی کیوریٹرز کی تربیت کروانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں.

Sughra Afzal

Content Writer