سرکاری محکموں کےانجینئرز نے دھرنے کی تیاریاں شروع کر دیں

سرکاری محکموں کےانجینئرز نے دھرنے کی تیاریاں شروع کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) پنجاب کےسرکاری محکموں کےانجینئرز نے تبدیلی سرکار کےخلاف دھرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ انجینئرز نے محکمہ مواصلات وتعمیرات میں احتجاجی کیمپ لگا کر اپنے مطالبات کے لیےآوازاٹھائی۔

23روز سے قلم چھوڑ ہڑتال کرنے والے پنجاب ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجنیئرز نے دھرنا دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا، انجئینرز کا مطالبہ ہے کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی انجئنیرز کےٹیکنیکل الاؤنس میں اضافہ کرے۔

 لیکن ہڑتالی کیمپ سے حکام بالا کی عدم توجہ نے اب انجئنیرز کو دھرنا دینے پرُمجبور کردیا ہے، انجینئرز بدھ کے روز بارہ بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنادیں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer