ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا حکومت کا آئی جی پولیس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا آئی جی پولیس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: خیبرپختونخوا حکومت نے آئی جی پولیس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی تبدیلی کیلئے صوبائی حکومت  نے  وفاق سے باضابطہ رابطہ  کرلیا ۔ نئے آئی جی کی تعیناتی کیلئے کے پی حکومت کا ارسال کردہ پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہوگیا ۔

ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 3 افسران کے ناموں پر مشتمل پینل ارسال کیا ہے، پینل، پولیس افسران محمد علی باباخیل، سعید خان وزیر اور عباس احسن پر مشتمل ہے، 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمری تیار کر کے منظوری کیلئے وزیراعظم آفس کو بھیجے گی۔وزیراعظم کی منظوری کی صورت میں آئی جی خیبرپختونخوا تبادلہ ممکن ہو گا۔

وزیراعظم کی منظوری کی صورت میں آئندہ چند روز میں آئی جی کے پی کے تبادلہ ہو گا، آئی جی خیبرپختونخوا کے تبادلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جاری کرے گی۔