سٹی 42: وزیر اعلی ٰپنجاب نے بسنت لاہور 2027 کا اعلان کردیا ۔
12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو بسنت فیسٹیول منعقد ہوگا۔کامیاب بسنت 2026 کے بعد بسنت لاہور 2027 کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا۔
لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت، موسیقی اور جشن کی رونقوں سے جگمگائے گا۔بسنت لاہور 2027 میں نوجوانوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ۔ اعلان کے مطابق نوجوان بسنت کی تقریبات میں بھرپور جوش و جذبے سے شریک ہوں، اوورسیز پاکستانیوں اور بین الاقوامی مہمانوں کو بسنت لاہور 2027 میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔
لاہورمیں12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو بسنت فیسٹیول ہوگا۔
بسنت لاہور 2027 کو یادگار جشن بنانے کے لیے بھرپور تیاری کی جائے گی۔ لاہور ایک بار پھر رنگ، ثقافت، خوشی اور تہوار کی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔
???????? BIG ANNOUNCEMENT FOR PAKISTAN & THE WORLD! ????????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 18, 2026
After successful Basant 2026, I am proud and happy to announce Basant Lahore 2027! ????❤️
12, 13 & 14 March 2027
Lahore will once again come alive with color, culture, festivity, music, energy and legendary hospitality. ????… pic.twitter.com/Tx7WGGeEKs