ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر الیکشن 2026: دو کے بجائے تین الائنس میدان میں، مقابلہ سخت ہونے کا امکان

لاہور چیمبر الیکشن 2026: دو کے بجائے تین الائنس میدان میں، مقابلہ سخت ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خا ن : لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ الیکشن 2026 میں روایتی دو کے بجائے تین گروپس اور الائنسز کے درمیان مقابلے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاؤنڈر، پائنیرز، ایل بی ایف اور یوٹی ایف الیکشن 2026 میں مشترکہ طور پر بطور الائنس حصہ لیں گے۔ دوسری جانب پیاف میاں انجم نثار گروپ، بزنس نیشنل فرنٹ اور پروگریسیو نے بھی الیکشن میں مشترکہ پلیٹ فارم سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیاف میاں شفقت گروپ کا تاحال کسی گروپ کے ساتھ الائنس نہیں ہوسکا، جس کے باعث وہ بطور گروپ ہی الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسی طرح عثمان ملک گروپ بھی کسی دوسرے گروپ کے ساتھ اتحاد کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا، اور امکان ہے کہ عثمان ملک گروپ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے گا۔

تین مختلف دھڑوں اور الائنسز کی ممکنہ انتخابی سرگرمیوں کے باعث لاہور چیمبر الیکشن 2026 میں مقابلہ مزید دلچسپ اور سخت ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ الیکشن سے قبل مزید اتحاد اور انتخابی حکمت عملی میں تبدیلی کے امکانات بھی موجود ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer