ویب ڈیسک: لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر ناصر بٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ناصر بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا لگتا ہے نواز شریف کی حکومت کے خلاف ایک بار پھر سازش شروع ہوگئی ہے ماضی میں بھی نواز شریف کے خلاف ہر بار سازش کی گئی، تاہم وہ سرخرو ہو کر واپس آئے۔سینیٹر ناصر بٹ نےبانی پی ٹی آئی کے حوالے سے طنزیہ انداز میں کہا کہ عمران خان نے جہاں جانا تھا، وہ وہاں چلے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔