خان شہزاد: شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار ہے، جبکہ گراں فروشوں نے بھی شہریوں کا جینا اجیرن کردیا ہے۔
10 روپے اضافے کے بعد شکر 320 روپے اور گڑ 310 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جارہا ہے۔ چائے کی پتی کا 800 گرام پیک بھی 8 روپے مہنگا ہوکر 1870 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں درجہ اول چاول 480 سے بڑھ کر 530 روپے فی کلوگرام جبکہ درجہ دوم چاول 450 سے 480 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جارہا ہے۔
شہریوں نے مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کردیا ہے۔