زین مدنی : لاہور میں اداکارہ میرا کی جانب سے ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آگیا، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج میں اداکارہ میراکوگھر کےمرکزی دروازے پرملازمہ کو مبینہ طور پر دھکے اور تھپڑمارتےدیکھا جا سکتا ہے۔
لاہور، اداکارہ میرا کا اپنی گھریلو ملازمہ پر تشدد
— Mahrosh Pervaiz (@MahroshPervaiz1) August 18, 2026
تشدد کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، فوٹیج میں اداکارہ کو ملازمہ کو تھپڑ اور دھکے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ pic.twitter.com/7wziujEbii
ملازمہ نےمبینہ تشدد کےخلاف متعلقہ تھانےمیں درخواست بھی جمع کرا دی،پولیس کاکہنا ہےکہ درخواست کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔