ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف ان ایکشن، 7886 ملزمان گرفتار

پنجاب پولیس کا منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف ان ایکشن، 7886 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب پولیس نے لاہور سمیت صوبے بھر میں منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں 3 ہزار 295 گینگز کے 7 ہزار 886 کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 291 گاڑیاں اور 6 ہزار 341 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک ہزار 175 تولے سونا، 2 ہزار 356 مویشی اور 5 ہزار 217 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز مزید تیز کرنے اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب پولیس حکام کے مطابق منظم جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔