ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ؛ 62 ہزار پر مقدمے اور 45 ہزار سے زائد گرفتار

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ؛ 62 ہزار پر مقدمے اور 45 ہزار سے زائد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پولیس  نے  بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا
ترجمان پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں ابتک بجلی چوروں کیخلاف 62 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے ، صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 45 ہزار 249 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،بجلی چوری کے 42 ہزار سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کرلیے گئے  
قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے 3276 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے کیے گئے ، لاہور میں بجلی چوری کے 21 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے ، 20 ہزار 840 ملزم  گرفتار کیے گئے 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دے دیا