ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی مریم نواز کا جاپان کے تجارتی، معاشی اور ثقافتی مرکز 'یوکو ہاما' شہر کا دورہ

وزیراعلی مریم نواز کا جاپان کے تجارتی، معاشی اور ثقافتی مرکز 'یوکو ہاما' شہر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان کے دورے کے دوران یوکوہاما کی تاریخی ’’سُرخ پتھروں کی عمارت‘‘ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عمارت کی تاریخی اہمیت اور ثقافتی ورثے کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے ’’یوکو ہاما ریڈ برِک ویئرہاؤس‘‘ کےمختلف حصےدیکھے,بندرگاہ کیساتھ آبادتاریخی وقدیمی ویئرہاؤس کانیانام نیوپورٹ پیئربانڈڈڈویئرہاؤس ہے,اُنہوں نے ویئرہاؤس میں بچوں کوہنرمندی سکھانےکےمرکزکادورہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو کاغذ اور دیگر اشیاسے چیزیں بناتے بھی دیکھا،بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مختلف نمونے وزیراعلی ٰمریم نواز کو دکھائے، اُنہوں نے بچوں کو شاباش دی اور اُن سے گفتگو کی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز  کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ویلفیئر کے اس ماڈل کو پنجاب میں بھی فروغ دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے ’’ریڈ برِک ویئرہاؤس ‘‘ کی انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا۔