ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کا یوکوہاما کا دورہ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ترقیاتی تعاون پر اتفاق

وزیراعلیٰ مریم نواز کا یوکوہاما کا دورہ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ترقیاتی تعاون پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان کے تجارتی، معاشی اور ثقافتی مرکز یوکوہاما شہر کا دورہ کیا، جہاں انہیں اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ٹاؤن ہال میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہروں کی جدید خطوط پر تعمیر و ترقی کے لیے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر یوکوہاما اور پنجاب کے درمیان مختلف شعبوں میں "سٹی ٹو سٹی تعاون" پر اتفاق کیا گیا۔

 دورے کے دوران راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یوکوہاما کے درمیان تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا جبکہ پنجاب میں سڑکوں اور عمارتوں کا تعمیراتی معیار جاپان کے برابر لانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزید برآں لاہور اور اسلام آباد کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا اور ریلوے اپ گریڈیشن میں تعاون کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے جدید ترین جاپانی چیئر لفٹ اور ایئر کیبن منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔