محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، برفانی چیتوں کی کھالوں کو سمگل کرنے والے چار ملزمان گرفتار

محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، برفانی چیتوں کی کھالوں کو سمگل کرنے والے چار ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ وائلڈ لائف نے خفیہ طور پرکارروائی کرتے ہوئے برفانی چیتوں کی کھالوں کو سمگل کرنے والے چار ملزمان گرفتار کر لیے۔ 

محکمہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد ڈویژن  نے خفیہ اطلاع پر  چھاپہ زنی کرتے ہوئےحویلیاں انٹرچینج سے 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے  چار برفانی چیتوں کی کھالیں برآمد ہوئیں، جن میں سے ایک  بڑی اور تین بچوں کی ہیں۔ 

محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان کے مطابق مذکورہ ملزمان برفانی چیتوں کی حنوط شدہ چمڑیاں غزر، گلگت بلتستان سے نامعلوم مقامات پر سمگل کر رہے تھے ۔ ملزمان کے خلاف قانون جنگلی حیات و حیاتیاتی تنوع مجریہ 2015 کی مختلف دفعات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے چا لان کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برفانی چیتے غزر، گلگت بلتستان کے علاقہ میں شکار کیے گئے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخواہ دیگر ملوث ملزمان کی نشاندہی اور قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔