نواز شریف کی وطن واپسی پر نااہلی سےمتعلق اہم خبر

نواز شریف کی وطن واپسی پر نااہلی سےمتعلق اہم خبر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

 اسی سلسلے کی ایک کڑی نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے جس سے نواز شریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی ۔ مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق اس قانون سازی کیلئے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer