زرتاج گل ایک بار پھر پھنس گئیں،ویڈیو وائرل

زرتاج گل ایک بار پھر پھنس گئیں،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر مملکت زرتاج گل ایک باپھر اپنی زبان کی وجہ سے پھنس گئیں۔

  ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ وزیرِ  مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی  زرتاج گل کسی انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے خبروں میں رہی ہوں۔اس بار پھر انکا ایک بیان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ میں میاں صاحب کو مبارک باد بھی دینا چاہتی ہوں کہ انکی پارٹی کی جنہوں نے بنیاد رکھی ، میرے خیال میں جنرل ضیا الحق کا آج یوم پیدائش ہے تو ن لیگ کو ان کا یوم پیدائش منانا چاہئے۔،اینکر کی تصحیح کرنے پرانہوں نے کہا کہ اچھا ان کی برسی ہے تو ن لیگ کو ان کی برسی منانی چاہئے۔

   اس سے قبل کورونا کے حوالے سے بھی وزیرِ موسمیات کا ایک عجیب و غریب بیان سامنے آیا تھا، زرتاج گل کے مطابق کورونا وائرس کو”کوویڈ-19“کانام دیئے جانے کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس جوکسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائی ہوسکتے ہیں۔ کوویڈ19 کی یہ تشریح وزیرمملکت زرتاج گل نے ایک پروگرام میں کی تھی جو خودساختہ معلومات محض قیاس پرمبنی تھیں وزیرمملکت کو یہ تشریح بالخصوص سوشل میڈیا پرخاصی مہنگی پڑ ی تھی اور انھیں اس حوالے سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ تنقید اور ان کی معلومات کا تمسخر اڑانے کا سلسلہ اتنا جارحانہ اور مسلسل تھاکہ بالاآخر انھیں سوشل میڈیا پر ہی اس کی وضاحت دینی پڑی۔

  واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرکچھ عرصہ قبل ایک مراسلہ زیربحث رہا تھا جس میں وقافی وزیر زرتاج گل نے سیکریٹری داخلہ میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان سے تحریری درخواست کی کہ ان کی بہن شبنم گل کو نیکٹا میں تعینات کیا جائے۔ معاملے کی ابتدا میں نیکٹا کی جانب سے زرتاج گل کے خط کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم بعدازاں نیکٹا نے ایک بیان جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ میڈیا پر جو خط گردش کررہا ہے وہ خاتون وزیر نے ادارے کو نہیں لکھا بلکہ یہ خط زرتاج گل کے پرنسپل اسٹاف افسر نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو لکھا ہے۔

\

   تاہم اسکے بعدوزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق کا ایک بیان سامنے آیا کہ عمران خان نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی ( نیکٹا) کو تحریر کردہ مراسلہ واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔نعیم الحق نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’تحریک انصاف کی حکومت میں کسی بھی (حکومتی رہنما) کو اپنے اخیتارات کے تحت رشتے داروں یا دوستوں کو ترقی نہیں دے سکتا

Azhar Thiraj

Senior Content Writer