ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو ہرادیا

لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو ہرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان سپر لیگ 11؛ لاہور  قلندرز نے راولپنڈیز کو بتیس رنز سے شکست دے دی ۔

لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو دس رنز بنائے ۔فخر زمان نے چون گیندوں پر چوراسی رنز کی اننگ کھیلی ۔محمد فاروق نے اکتالیس گیندوں پر تریسٹھ رنز اسکور کیے 

فخر اور فاروق نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو اکیس رنز جوڑے ۔محمد عامر اور رضا اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

راول پنڈیز کی ٹیم ایک سو اٹھتر رنز بناسکی ۔یاسر خان اٹھاون اور سعد مسعود چون رنز بناکر نمایاں رہے ۔شاہین شاہ آفریدی ،حارث روف اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں لیں 

لاہور قلندرز نے تیسری کامیابی حاصل کی ۔

راول پنڈیز کو مسلسل ساتویں میچ میں شکست ہوئی