ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا زیر حراست نوجوان پر تشدد; ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس؛ ایس ایچ او سمیت عملہ معطل

پولیس کا زیر حراست نوجوان پر تشدد; ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس؛ ایس ایچ او سمیت عملہ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈیفنس اے پولیس نے زیر حراست نوجوان پر تشدد کردیا ۔
سٹی 42 نے واقعہ کی ویڈیو اور تصاویر حاصل کر لیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے  واقعہ پر نوٹس، برہمی کا اظہار کیا ۔ 
ایس ایچ او ڈیفنس اے سمیت متعلقہ عملہ معطل، کلوز لائن کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزکامتعلقہ ایس ڈی پی اوکوشوکازلیٹرجاری کردیا ۔ ترجمان  ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق ایس پی کینٹ کوواقعہ کی انکوائری سونپ دی گئی،ڈی آئی جی آپریشنز نے ذمہ داروں کے تعین کیلئے شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 
ایس پی کینٹ کو 24 گھنٹے میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا اختیارات کاناجائزاستعمال،تشدد،بدسلوکی برداشت نہیں،غیراخلاقی رویہ اختیارکرنیوالوں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔