ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : بلیو ایریا میں ڈرفٹنگ کرنے، شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ملزمان گرفتار

اسلام آباد : بلیو ایریا میں ڈرفٹنگ کرنے، شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد کے بلیو ایریا میں ڈرفٹنگ کرنے اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ڈرفٹنگ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی تھانے میں بند کر دی گئیں۔ 

اسلام آباد ٹریفک پولیس اور تھانہ کوہسار کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کی جائے گی ۔