ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دورِ نایاب: ڈی جی ایل ڈی اے  نےڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےڈپٹی کمشنر لاہور کے ہمراہ  دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جہاں حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بھاٹی چوک پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے انڈر پاس کی 300 پائلیں مکمل ہیں جبکہ مجموعی طور پر 60 فیصد پائل ورک مکمل کیا گیا ہےڈی جی ایل ڈی اے کی بھاٹی چوک انڈر پاس پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار کے سامنے پیڈسٹرین زون ،پارکنگ ایریا پر جاری کاموں اور  ریلوے سٹیشن ،سرکلر روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، ڈی جی ایل ڈی اے کو  چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے سٹیشن کے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہےڈی جی ایل ڈی اے نے ری ماڈلنگ اور فساڈ کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور اُنہوں نے ترقیاتی کاموں اور فنشنگ ورک میں 100 فیصد معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی  اس موقع پرپراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے، کنٹریکٹر اور نیسپاک حکام بھی موجود تھے۔