ملک رحمان:محکمہ داخلہ خیبر پختونخواکے صوبے میں غیرقانونی سونے کی کان کنی کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق صوابی،نوشہرہ، کوہاٹ اور کرک میں سونے کی غیرقانونی کان کنی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر مائننگ کی سرگرمیوں پر 60 روز کیلئے پابندی ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیرقانونی سرگرمیوں کا خاتمہ اور ماحولیاتی و سکیورٹی خطرات سے نمٹنا ہے۔