ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگیں، ڈور سپلائی کرتا عادی مجرم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

 پتنگیں، ڈور سپلائی کرتا عادی مجرم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور میں حکومت کی سخت کارروائیوں کے باوجود ڈھیٹ  منافع خور پتنگ، ڈور بنا کر بیچنے کے جرم سے باز نہیں آ رہے۔ 
لوئر مالتھانہ کی  پولیس نے، پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے عادی مجرم کو  شکایات ملنے پر گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کیا،ملزم کے قبضہ سے ہزاروں مالیت کی 100 تیار پتنگیں اورکیمیکل ڈور کی 3 چرخیاں برآمدکرلی گئیں۔

ملزم کم مقدار میں" لوکل ٹرانسپورٹ" کے ذریعے پتنگ بازی کے سامان کی ترسیل کرتا تھا۔ ممنوعہ سامان کی منتقلی کیلئے ملزم گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا،ملزم ناصر پتنگ بازی کے مال کی خفیہ سپلائی کر رہا تھا، پولیس نے دھر لیا۔