ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ نعیم الرحمن نے نئے امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا

حافظ نعیم الرحمن نے نئے امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے نئے امیر کا حلف اٹھا لیا۔

حافظ نعیم الرحمن حلف اٹھاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی جو 83 سال سے جدوجہد کر رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ جب پاکستان کا قیام ہوا تو اس وقت جماعت اسلامی نے بھی اپنا کام شروع کیا۔ پاکستان بننے کے بعد 73 سال ہو گئے ہیں پاکستان میں جماعت اسلامی کو کام کرتے ہوئے۔ جماعت اسلامی ایک تحریک ہے، یہ تحریک ظلم کے خلاف ہے، یہ تحریک ان لوگون کے خلاف ہے جو لوگوں کو غلام بنا کر رکھتی ہے، یہ تحریک قرآن و سنت کے مطابق چلتی ہے، یہ تحریک ایک منظم جماعت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم سازشوں کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کریں گے، چھپ کر نہیں کھل کر عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئیں گے۔ واضع کر دوں کہ ہم اللہ کے فضل سے اور جمہور کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ ہم موجودہ جمہوری نظام کو دیکھ رہے ہیں ، اس دنیا میں جمہوری قدریں عوام کے مسائل کو حل نہیں کر سکیں،

آج  تک یہ جمہوری طاقتیں کشمیر کا مسلہ حل نہین کر سکیں۔ آج فلسطین میں قتل و غارت ہو رہا ہے دنیا کی جمہوری طاقتیں کہاں ہیں۔

 حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس قوم کی قیادت کرے گی, ہم اپنے پرچم اور نشان کے ساتھ آگے بڑھیں گے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کا پارلمان میں کتنا حصہ ہے تو انکو کہتا ہوں کہ یہ فارم 47 کی پیداوار ہیں ، اس وقت پارلیمان میں موجود جماعتیں جعلی مینڈیٹ کے کر موجود ہیں ، ہم اسکے خلاف بھرپور تحریک کے کر آگے چلیں گے ، جماعت اسلامی وہ جماعت ہے جس نے پاکستان کے تحفظ کے لئے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ پاکستان کی مسجد کی طرح حفاظت کی ہے، جماعت اسلامی کوئی فرقہ واریت والی جماعت نہیں، کوئی مسلکی جماعت نہیں ہے، جماعت اسلامی کوئی مذہبی جماعت نہیں ہے ، جماعت اسلامی دینی جماعت ہے جو صرف اور صرف سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے، جماعت اسلامی لسانیات پر یقین نہیں رکھتی، جماعت اسلامی اپنا فرض سمجھتی ہے کہ لا پتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ دیں ، ہم قوم پرستی اور لسانیات کے ساتھ اپنی تحریک نہیں چلائیں گے۔ 
واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں۔