لاہور میں 235 ٹریفک حادثات ، 261 افراد زخمی

لاہور میں 235 ٹریفک حادثات ، 261 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد  : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 235 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 235 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 261 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 93 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 168 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ 
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔