ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے، وزارت دفاع کی درخواست 

 سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے، وزارت دفاع کی درخواست 
کیپشن: Supreme Court of Pakistan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے۔ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے۔وزارت دفاع  کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 5 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔

وزارت دفاع نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے۔

وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer