علی اکبر : پنجاب اسمبلی میں لوٹے کیسے آئے؟ پتہ چل گیا ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے فوٹیج جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے پرائیوٹ ملازمین اجلاس شروع ہونے سے قبل لوٹے لے کر اسمبلی سیکرٹریٹ کی اجازت سے اندرداخل ہوئے ۔فوٹیج میں لوٹوں سے بھرے باکس دیکھے جاسکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے آفس سے لوٹوں والے باکس اندر لانے کی اجازت دی گئی۔فوٹیج میں تحریک انصاف کی خواتین ارکان کے ہاتھوں میں بھی لوٹے دیکھے جاسکتے ہیں۔سیکیورٹی اسٹاف نے بھی اراکین اسمبلی کو لوٹے لیجانے سے نہیں روکا۔فوٹیج میں اسمبلی سیکرٹریٹ سینئیر افسران کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔