روزے کی حالت میں سر درد، فوری نجات پانے کا طریقہ جانئے

Headache issue in Ramadan Fast
کیپشن: Headache Problem
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماہ صیام کے دوران روزہ دار سردرد سے سخت پریشان رہتے ہیں۔ خاص طور پر جب کام یا نوکری کیلئے باہر نکلنے کے دوران تیز دھوپ کا سامنا کرنا پڑے یا پھر کئی مرتبہ رمضان میں جب نیند پوری نہیں ہوتی ہو، تب سردرد کی پریشانی لاحق ہوجاتی ہے۔ سردرد سے بچاؤ کے کیلئے کچھ طریقہ کار ہیں جن پر عمل کرنے سے سردرد سے نجات مل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردرد کی حالت میں روزہ دار  دوا تو نہیں لے سکتا  مگر کچھ ایسے طریقے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے روزہ کے دوران ہونے والے سردرد پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ویسے تو سردرد سے چھٹکارہ پانے کا سب سے اچھا طریقہ وقت پر آرام کرنا ہے ، خواہ کچھ منٹوں کیلئے ہی آرام کیوں نہ کیا جائے ۔ نیز کچھ موثر طریقے بھی ہیں جن کی مدد سے آپ سردرد سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سر درد کا بنیادی سبب کسی وجہ سے ہونے والا تناؤ ہے، لہذا کچھ دیر کے لئے تناؤ اور کشیدگی سے دور ہو جانا چاہیے۔ اگر محسوس کریں کہ آپ کا سر شدید درد کے سبب پھٹنے کے قریب ہے تو فورا اپنی آنکھوں کو بند کرلیں اور تمام تر مشقت اپنے خوابوں کے واسطے چھوڑ دیں خواہ چند منٹوں کے لئے ہو۔ یہ طریقہ تناؤ پر قابو پانے میں جادوئی اثر رکھتا ہے۔

آپ کی آنکھ سر درد کا سبب بننے والے تناؤ سے سب سے پہلے متاثر ہوتی ہے۔ اگر آپ سر درد سے دوچار ہیں تو اپنی آنکھوں کو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ وغیرہ کی اسکرین دیکھ کر مزید مشکل میں نہ ڈالیں، کیونکہ اس سے آپ کے سر درد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ کئی مرتبہ سر درد کا علاج بہتے ہوئے پانی کے نیچے کھڑے ہونے اور نہانے میں ہوتا ہے۔ نیم گرم پانی بعض مرتبہ بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ایک اور طریقہ کے مطابق سردرد میں گہری سانس لینا بہترین عمل ہے۔ آپ اپنی جگہ بیٹھے رہ کر اپنی آنکھ بند کر لیں اور دھیرے دھیرے گہری سانس لیجیے۔

یہاں تک کہ آپ محسوس کریں کہ ہوا آپ کے معدے کو بھر رہی ہے۔ اس کے بعد بہت آہستہ رفتار سے سانس کو باہر نکالیں۔ 10 مرتبہ ایسا کریں جس کے بعد بڑی حد تک فرق سامنے آئے گا۔مزید برآں اپنی گردن کو دائیں اور بائیں جانب موڑیئے اور پھر اسکو دائرے کی شکل میں گھمائیں۔ اس کے بعد اپنے کندھوں کو آگے اور پھر پیچھے حرکت دینا شروع کریں۔ ہر ورزش کو 10 مرتبہ کریں۔ ان کا مقصد پٹھوں کو آرام پہنچانا ہے جس سے آپ کے سر میں ہونے والے درد پر بھی روک لگے گی۔