اداکارہ صنم جنگ نے رمضان میں وزن کم کرنے کا ڈائٹ پلان بتا دیا

Sanam Jung
کیپشن: Sanam Jung
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ(زین مدنی) پاکستانی اداکارہ صنم جنگ عام خواتین و مرد حضرات کی طرح دوران رمضان وزن میں اضافے جیسے مسائل سے پریشان ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ دوران رمضان مجھ سمیت کئی لوگوں کو وزن میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ سحری افطار میں خود کو روکنا آسان نہیں اور اسی وجہ سے جب ہم رمضان کے بعد اپنے پرانے کپڑے پہننے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ فٹ نہیں ہوتے۔

اداکارہ نے اپنے ویڈیو بلاگ میں نیوٹریشنسٹ اور ڈائٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اریج ہارون کے ڈائٹ پلان کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کہ وہ دوران رمضان کم ازکم 5 کلو وزن کیسے کم کرسکتے ہیں؟ ڈاکٹر اریج کے مطابق وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ سحری کے لیے اٹھیں تو پہلے ایک گلاس پانی پی لیں اور سحری کے دوران مصالحے والی، روغنی چیزوں جیسے پراٹھے کھانے سے گریز کریں بلکہ ایک باؤل کمپلیکس کارب یعنی دلیا، جو یا لال آٹے کی ایک چپاتی یا پھر 2 براؤن بریڈ سلائس، ایک ابلا  ہوا انڈا، 2 سے 3 چمچ دہی اور ایک کھجور لیں۔سحری کے دوران چائے،کافی اور کولڈرنکس کا استعمال بھی نہ کیا جائے، چائے کے شدید شوقین افراد بغیر چینی اور زیادہ دودھ والی چائے کا انتخاب کریں جب کہ سحری کے بعد فوراً سونے کے بجائے 40 سے 45 منٹ کا وقفہ لے کر آرام کریں۔

ڈاکٹر اریج نے کہا کہ افطار میں نماز سے قبل ایک گلاس لیمنیڈ 2 کھجورایک بال چنیمکس فروٹ چاٹ کے بجائے ایک مکمل پھل افطار میں سفید چینی کا استعمال نہ کریں، نماز کے بعد تلی ہوئی چیزوں کے بجائے اپنا رات کا کھانا کھائیں جو کہ ایک چپاتی اور دال یا سبزی پر مشتمل ہو۔

Sughra Afzal

Content Writer