(ویب ڈیسک)190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی نے اپنی سزا معطلی کی اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیاہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آنکھوں کی بیماری دوبارہ لاحق ہوگئی ہے جیل میں علاج کی سہولیات بھی ناکافی ہیں۔
درخواست کےمطابق علاج میں مزید تاخیر سے بشریٰ بی بی کی باقی ماندہ بینائی اور مجموعی صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
کیس کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث مسلسل قید بھی انکی صحت کو متاثر کر رہی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی جیل میں ہیں اور انکی اپیل سماعت کے لیےمقرر ہونے کی منتظر ہے۔
اس لیےدرخواست کو 21 ستمبر 2026 سے شروع ہونے والے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
درخواست میں کہاگیا کہ طویل اور غیر واضح تاخیر سے بشریٰ بی بی کو پہلے ہی شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔
انصاف کے مفاد میں سزا معطلی کی اپیل کی جلد سماعت کی استدعا منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی پاکستان کی سابق خاتونِ اول ہیں اور 190 ملین پاؤنڈکیس میں قیدکی سزا کاٹ رہی ہیں۔
جنوری 2025 میں احتساب عدالت نے انہیں 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔