ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم پیٹرولیم سبسڈی سکیم میں مزید سہولت فراہم کردی گئی

وزیراعظم پیٹرولیم سبسڈی سکیم میں مزید سہولت فراہم کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب کیلئے پیٹرولیم سبسڈی سکیم میں مزید سہولت فراہم کردی گئی اوروزیرِ اعظم کی ہدایت پر پٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے میسیج کو مفت کردیا گیا۔
وزیراعظم پیٹرولیم سبسڈی سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور8سو سی سی تک گاڑیوں کو فیول سبسڈی دی جا رہی ہے۔

پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیرِ اعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت عوام تک ریلیف پہنچایا جا رہا ہے،رجسٹریشن کیلئے پہلے REG لکھ کر سپیس دے کر،شناختی کارڈ نمبر،گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت میسج کرنے سے سکیم میں رجسٹریشن ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer