ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد علی رندھاوا سے ایزی پیسہ ڈائریکٹر کی ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر تبادلہ خیال

محمد علی رندھاوا سے ایزی پیسہ ڈائریکٹر کی ملاقات، ڈیجیٹل ادائیگیوں پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا سے ایزی پیسہ کے ڈائریکٹر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی,ملاقات  کے دوران پاسپورٹ درخواست گزاروں کو سہولیات کی فراہمی اور ڈیجیٹل ادائیگی کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایزی پیسہ وفد نے پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے سہولت فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے حل پیش کیے، جن میں مختلف مراعات، پروموشنل آفرز اور ویلیو ایڈڈ سروسز شامل ہیں۔

ایزی پیسہ وفد نے ملک بھر کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے آلات اور سہولیات کی تنصیب میں تعاون کی پیشکش بھی کی، تاکہ ادائیگی اور سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید مؤثر، ڈیجیٹل اور آسان بنایا جا سکے۔

ڈائریکٹر جنرل محمد علی رندھاوا نے ایزی پیسہ کی جانب سے پیش کیے گئے ڈیجیٹل حل کو سراہا اور پاسپورٹ درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے ان کے ممکنہ نفاذ پر غور کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

محمد علی رندھاوا نے عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو زیادہ سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈیجیٹل حل اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔