ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے ہندوتوا پرست متعصب دماغوں کی کرکٹ پر دھونس جاری رہے گی یا نہیں؛ فیصلہ کی گھڑی آگئی

 ICC Vs Mohsin Naqvi, ACC President Mohsin Naqvi, PCB , Pakistan Cicket Board, Pakistan vs UAE,
کیپشن: ایشئین کرکٹ کونسل کے  پریذیڈنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی ایشیا کپ 2024 کی ٹرافی کی رونمائی کر رہے ہیں۔ کئی ٹیموں کے کیپٹن بھی فریم میں  نظر آ رہے ہیں۔ آئی سی سی کے  پریذیڈنٹ کی حیثیت سے محسن نقوی نے کسی رکن ملک کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کسی بھی موقع پر لیٹ ڈاؤن نہیں کیا لیکن آئی سی سی کے فورم سے پاکستان کو لیٹ ڈاؤن کرنے کی کوشش چیمئینز ٹرافی کے دوران بھی ہوئی اور اب ایشیا کپ کے دوران بھی سامنے آئی ہے جس پر پاکستان کا سخت مؤقف اختیار کرنا طبعی امر ہے۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اوریواےای کامیچ ہوگایانہیں ؟ بھارت کے ہندوتوا پرست متعصب دماغوں کی کرکٹ پر دھونس جاری رہی گی یا نہیں، آئی سی سی بھارتی حکمرانوں کی کنیز کا کردار ادا کرنا بند کرے گی یا نہیں؛ انٹرنیشنل کرکٹ کی مینیجمنٹ میں آئی سی سی کا کردار اہم ہو گا یا بھارتی کرکٹ بورڈ کا؛ ان سوالات کا  فیصلہ آج کچھ دیر میں ہو  جائےگا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سواالات کو حل کرنے کے لئے پوزیشن لے لی ہے۔

ذرائع بتا رہے ہیں کہ اب نام نہاد بڑے بورڈ کی دھونس نہیں چلے گی۔ آلہ کار بننے والے میچ ریفری کو ایشیا کپ سے نکالا جائے گا تب ہی پاکستان کے گرین شرٹس میچ کھیلنے کے لئے گراؤنڈ میں جائیں گے۔ آج آلہ کار بننے والے ریفری کو ہٹا دیا گیا تو نام نہاد بڑے بورڈ کی دھونس کا سلسلہ غالباً ہمیشہ کے لئے رک جائے گا۔  

 پاکستان کرکٹ بورڈ  پی سی بی کے ترجمان نے پہلے بتایا رکھا تھا، آج دوبارہ تصدیق کی کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرئے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام تحفظات کو دور کرنے پر زور دیا ہے اور کہا پاکستان تمام تر تحفظات دور ہونے اور مطالبہ تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کرے گا۔

آج  پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا  میں واضح کیا گیا کہ میچ ریفری اینڈی کو سزا دینے کے معاملہ پر کوئی لچک نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی کے  مس کنڈکٹ کی آئی سی سی انکوائری  طریقہ کار کے مطابق نہین ، انکوائری میں متعلقہ افراد سے رابطہ تک نہیں کیا گیا۔ 

ایک طرف ذرائع یہ خبر دے رہے ہیں کہ   آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطالبہ کے سامنے  گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔پاکستان اور یو اے ای کے میچ سے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا ہے لیکن پاکستان کا اصل مطالبہ اینڈی کرافٹ کو ایشیا کپ سے الگ کرنا ہے۔ اس ضمن میں آئ یسی سی نے اب تک کوئی رسمی اعلان نہیں کیا۔

محسن نقوی کیا کر رہے ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق   پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پی سی بی کے  آفیشلز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور پی سی بی کو  آئی سی سی کی ریفری تبدیلی کی ای میل ملنے پر ہی ٹیم اسٹیڈیم جائےگی۔

پی سی بی کب تک آئی سی سی کے جواب کا انتظار کرےگا

بال اب آئی سی سی کےکورٹ میں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتظار جاری ہے اور ٹیم کو میچ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےآئی سی سی کوکوئی ڈیڈلائن نہیں دی گئی، لیکن آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ہونا طے تھا۔ آئی سی سی کو جو کچھ کرنا ہے وہ اس میچ سے پہلے سامنے آنا لازم ہے ورنہ یہ طے ہے کہ گرین شرٹس میچ کھیلنے کے لئے میدان مین نہیں جائین گے اور صرف ایشیا کپ ہی تباہ نہیں ہو گا بلکہ  تنازعہ بالکل نئی شکل اختیار کر لے گا۔ 

 ذرائع بتا رہے ہیں کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ میں رچی رچرڈسن ککا تقرر تو یقینی ہے لیکن پاکستان محض ایک اپنے میچ کے لئے ریفری بدلنے کے لئے نہیں کہہ رہا بلکہ سازش میں آلہ کار بننے والے ریفری کو ایشیا کپ سے الگ کرنے کے لئے کہہ رہا ہے۔