ویب ڈیسک: پاکستانی فیشن انڈسٹری کے معروف ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کے درمیان شادی کے صرف 7 ماہ بعد علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آ گئی ہیں، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
ماڈل سبحان عمیس نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ ماڈل عبیر اسد نے باہمی رضامندی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ قانونی طور پر طلاق کے مراحل مکمل نہیں ہوئے، لیکن دونوں کے درمیان طلاق ہونا طے ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ یہ جوڑا فروری 2025 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوا تھا، اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، جن پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔
دونوں ماڈلز فیشن شوز، برانڈ کیمپیئنز اور شوٹنگز میں اپنی پرفارمنس کے باعث ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں، اور انہیں انڈسٹری کا پاور کپل بھی قرار دیا جاتا رہا ہے۔
سبحان عمیس کی جانب سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس خبر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ نے اس فیصلے کا احترام کرتے ہوئے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے جبکہ کچھ مداح اس اچانک تبدیلی پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ابھی تک عبیر اسد کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔