سٹی42: صفِ اول کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ایک اور چوٹی سر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔اس وقت وہ نیپال میں موجود ہین اور نئی مہم کے لئے کل روانہ ہوں گی۔
نائلہ کیانی نےمداحوں کو اپنے نئے سنسنی خیز ایڈونچر کے متعلق آغاہ کرتے ہوئے پیغام میں کہا، میں اس وقت نیپال میں ہوں اور کل ماونٹ مناسلو کو سر کرنے کے سفر پر روانہ ہونگی.
نائلہ کیانی نے بتایا کہ اگر سب کچھ اچھا رہا تو میں 21 ستمبر کو چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوجاونگی.اگر میں یہ چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہو گئی تو یہ میری سر کی ہوئی 8 ہزار میٹر سے زائد بلندی کی9ویں چوٹی ہوگی۔
نائلہ کیانی اس سال کے دوران پانچ چوٹیاں سر کر چکی ہیں جن کی بلندی 8 ہزار میٹر سے زیادہ ہے۔ دنیا میں تمام بلند ترین اور خطرناک ترین چوٹیاں اسی کیٹیگری میں آتی ہیں۔
نائلہ کیانی نے مداحوں اور خیرخواہوں سے درخواست کی کہ مجھے دعاوں میں یاد رکھیں کہ میں چوٹی مناسلو سر کرلوں.