نائلہ کیانی چین میں بلند ترین چوٹی سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

 نائلہ کیانی چین میں بلند ترین چوٹی سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نائلہ کیانی چین میں ماؤنٹ چوایو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔نائلہ کیانی نے چین میں واقع دنیا کی چھٹی بلند چوٹی ’چوایو‘ کو سر کر لیا جس کی اونچائی 8188 میٹر ہے۔

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماء بن گئی ہیں۔اس کے علاوہ  پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان نے تاریخ رقم کردی۔نائلہ کیانی اور سرباز خان آج ماؤنٹ چوایو سر کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ایوریسٹ، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو، براڈ پیک، نانگاپربت، اناپورنا، لوٹسے اور مناسلو سر  کرچکی ہیں۔