خواتین کو ریپ کر کے ویڈیوز کے زریعہ بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم، پولیس خاموش تماشائی

Gujrat Blackmailer, Rapist and blackmailer gang in Gujrat, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا شہزاد: گجرات میں خواتین کے ساتھ زیادتی کرکے نازیبا وڈیو بنانے اور بعد میں بلیک میل کرنےوالا خطرناک گروہ سامنے آ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ خطرناک بلیک میلر پہلے خواتین سے دوستی کرتا اور بعد میں جسمانی تعلقات بناتا ھے، معصوم عورتوں کو پھانسنے اور دیڈیوز بنانے کےلئے کئی اڈے بنا رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خطرناک بلیک میلر کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے دوستی کرتا  ہے، پھرملنے کے لیئے دوکان اور اپنے دیگر اڈوں میں سے کسی پر بلوا کر ہراسمنٹ کا نشانہ بناتا ہے،  دوکان میں خفیہ کیمروں کی مدد سے وڈیوز بھی بنائی جاتی ھے۔

نازیبا ویڈیوز بنا کر ان  وڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا ہے.

لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئیں۔پولیس نازیبا وڈیو بنانے والے گروہ کے سامنے بے بس دیکھائی دینے لگی 

 ذرائع نے بتایا ہے کہ اس خطرناک بلیک میلر کے گروہ میں کئی لوگ شامل ہیں، گروہ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکیوں کی نازیبا وڈیو بناتا ہے اور ویڈیوز کے زریعہ بلیک میل کرنے میں بھی اپنے دیگر ساتھیوں کو استعمال کرتا ہے.

اس با اثر نوجوان نے دولت نگر کھاریاں سمیت مختلف جگہوں پر کیمرہ کاریگر کے ساتھ مل کر مختلف بیوٹی پالرز میں بھی خفیہ کیمرے لگا رکھے ہیں۔

خواتین کی نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن پولیس اس خطرناک گروہ کے خلاف کارروائی کرنے میں اب تک ناکام ہے۔